11 جولائی، 2023، 10:21 AM

ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کررہا ہے، امریکی اداروں نے رپورٹ جاری کردی

ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کررہا ہے، امریکی اداروں نے رپورٹ جاری کردی

عرب ویب سائٹ المجلہ کے مطابق امریکی خفیہ اداروں نے تصدیق کی ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی خواہش نہیں رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی خفیہ ادارے ایرانی جوہری پروگرام کی نگرانی کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی خواہش نہیں رکھتا ہے۔ حالیہ نتائج امریکی حکومت کے سابقہ گزارشات سے مطابقت رکھتے ہیں اگرچہ کانگریس اور دیگر اداروں کے اراکین ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے ہیں۔

صدر بائیڈن کی حکومت نے ابتدا سے ہی عالمی جوہری معاہدے میں واپسی کی حمایت کی ہے۔ امریکی مذاکرات کار رابرٹ مالی کی معطلی کے بعد اس سلسلے میں ہونے والی کوششیں رک گئی ہیں۔

دس صفحے پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام میں توسیع کررہا ہے لیکن اتنی زیادہ نہیں جو جوہری بم بنانے کے لئے لازمی ہوتی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران 2015 میں ہونے والے عالمی جوہری معاہدے کی بدستور خلاف ورزی کررہا ہے جس سے امریکہ نے 2018 میں یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ طے ہونے والی سطح سے زیادہ یورنئم افزودہ کررہا ہے اسی طرح سینٹری فیوژ کو بھی جدید بنانے میں مصروف ہے۔ 

علاوہ ازین امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کا بلیسٹک میزائل پروگرام مشرق وسطی کے ممالک کے لئے خطرہ ہے۔ ایران اپنے میزائلوں کی دقت اور قابلیت کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کی جانب سے عالمی جوہری معاہدے سے یکطرفہ علیحدگی اور ایران پر حد سے زیادہ پابندیوں کے باعث تہران نے مجبور ہوکر مذکورہ اقدامات کے ذریعے جواب دیا ہے۔

صدر جوبائیڈن نے جوہری معاہدے کے بارے میں سابق صدر ٹرمپ کی پالیسی کی مخالفت کے باوجود ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو بڑھانے کی پالیسی کو جاری رکھا ہے اور پابندیاں ہٹانے کے سلسلے میں کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا ہے۔

News ID 1917729

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha